مسلح افواج

مسلح افواج کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

ویب ڈیسک(اسلام آباد) مسلح افواج کا ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی وفات پرگہرے دکھ کااظہارکیاہے۔آئی ایس پی آرکی جانب سےجاری بیان کےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورتمام سروسز چیفس نےپاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی وفات پر گہرے دکھ کااظہارکیاہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئےکہاہےکہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نےپاکستان کےدفاع کومضبوط بنانےمیں گراں قدر خدمات سرانجام دیں، اللہ تعالی مرحوم کےدرجات بلند کرے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہارکرتےہوئے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیربنانےمیں کلیدی کردار ادا کیا،ملکی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں قوم ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یادرکھے گی۔

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔