قاتل کون؟

قاتل کون؟4ہزار افراد کے موبائل ڈیٹا کی جانچ پڑتال

ویب ڈیسک :قاتل کون ؟اس بات کا سراغ لگانے کے لئےسکھ حکیم کے قتل کی تفتیش کے دوران 4 ہزار افراد کے موبائل فون ڈیٹا کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔

پشاور پولیس کی 15 رکنی خصوصی تفتیشی ٹیم گولڈمیڈلسٹ حکیم سردارستنام سنگھ کے قتل کاسراغ لگانےپرمامورہے، سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کو 4الگ ٹیموں میں تقسیم کیاگیاہے،جس میں ایک ٹیم انٹلی جنس معلومات کا تبادلہ کرےگی،دوسری ٹیم کومشتبہ افراد کےانٹرویواوڈیٹااکٹھا کرنےکی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تیسری ٹیم موبائل فون کالزاورڈیٹا پرکام کررہی ہے جبکہ چوتھی ٹیم کو پشاوراوردیگراضلاع میں گرفتاریوں کی ذمہ داریاں ملی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ترامیم بحال، صوبائی نیب عدالتوں میں صرف 10کیسز رہ جائینگے

تفتیشی ٹیم اب تک سامنےآنےوالےحقائق کودیکھتےہوئےاس نتیجےپرپہنچی ہےکہ قتل کاواقعہ معمول کی ٹارگٹ کلنگ نہیں، اس قتل کےمحرکات کچھ اور ہیں، کلینک میں کام کرنےوالےنوجوان سےبھی انٹرویوکرلیا گیاہے،تفتیشی ٹیم نےواقعےکے روز جائےوقوعہ کی جیوفینسننگ کی ہے، اس کے تحت 4 ہزار موبائل موبائل فون کالزاوران کےریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، اس کے علاوہ مقتول حکیم کےمطب میں آنےوالی خواتین اورمرد مریضوں کےڈیٹا پربھی کام شروع کردیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی ،پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے