ذبیح اللہ مجاہد

داعش کا صفایا کر دیں گے، ذبیح اللہ مجاہد

ویب ڈیسک: افغان عبوری وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ داعش ہمارے لئے کوئی بڑا مسئلہ ہیں ہم نے طے کرلیا ہے کہ افغانستان سے داعش کا صفایا کر دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ  افغانستان میں داعش زیادہ تعداد میں موجود نہیں ہے،طالبان افواج داعش کی جڑوں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ داعش طالبان کیلئےکوئی بڑامسئلہ نہیں ہے، گزشتہ دنوں داعش کے کئی کارندے گرفتار اور متعدد ٹھکانے تباہ کیے، داعش کے تمام کاندوں کا تعلق افغانستان سے ہے بروقت کارروائی کے ذریعے ان کے کئی حملوں کوروکا ہے۔

مزید پڑھیں:  براول سپورٹس کمپلیکس سیلاب کی نذر، کروڑوں روپے ڈوب گئے
مزید پڑھیں:  ملک میں کانگو وائرس پھیلنے لگا، کیسز میں اضافہ

واضح رہے طالبان کے اقتدارمیں آنے کے بعد قندور اور قندھار میں حالیہ دو خود کش دھماکوں میں 100 کے قریب افراد جاں بحق  جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔