Islamabad high court ihc 640x425 1280x720 1

ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کیلئے دائر درخواست مسترد

اسلام آباد :ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کے لئے دائر درخواست مسترد ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی، جسٹس اطہر من اللہ نے کا کہنا تھا کہ حکومت پر اعتماد کریں، پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں، وکیل درخواست گزار کے مطابق ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں، اور انکے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی سطح کا مسلہ ہے، عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی،آپ متعلقہ فارم سے رجوع کریں، یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی، کیا درخواست گزار نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے؟ چیف جسٹس کا وکیل درخواست گزار سے استفساریہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا معاملہ نہیں ہے، وکیل درخواست کا کہنا تھا کہ میڈیا میں تاثر دیا جارہا ہے کہ سارے مسائل زائرین کی وجہ سے ہیں، چیف جسٹس نے بتایا کہ گزار عدالت کسی بھی کنٹروورسی میں نہیں پڑے گی، درخواست مسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب