ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آج سے شروع ہوگا

ویب ڈیسک (عمان)آئی سی سی منینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آج سےشروع ہوگا۔16ملکوں کی ٹیموں کےدرمیان 45 میچزکھیلیں جائیں گےیواےای اوعمان ایونٹ کی میزبانی کررہےہیں۔

افتتاح کو عمان کے شاہی رنگ میں رنگنےکی پلاننگ ہورہی ہے،اولمپکس اورفیفا ورلڈ کپ کےبرعکس اس تقریب میں چکاچوند کےبجائےعمانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج کھیم جی نےکہاکہ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب پر خصوصی شوکی پلاننگ کررہے ہیں، عام طور پر بڑے اسپورٹس ایونٹس کی تقاریب کوگلیمرکا تڑکا لگایا جاتا ہےمگر یہ کرکٹ ورلڈ کپ ہے۔

یہ بھی پرھیں:قومی ٹیم 2009 کی تاریخ دہراسکتی ہے، شاہد آفریدی

انہوں نےکہاکہ خوش قسمتی سے17اکتوبر عمان کایوم خواتین ہے،ہم نےاس موقع کی مناسبت سے عمانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا،اسی حوالےسےپروگرام بھی ترتیب دیےگئےہیں،ہم نے ایک خواتین بینڈ کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو اس سےقبل لندن کےونڈسر کیسل میں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کےسامنےبھی پرفارم کرچکا ہے،یہ ہمارے عمان کے خواتین ڈے کو بھی خاص بنانےکاحصہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا اہم آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

اس تقریب میں عمان کےکلاسیکل میوزک کےساتھ ویسٹرن اوربالی ووڈ گانےبھی بجائےجائیں گے،تقریب میں ٹی 20 ورلڈ کپ کاترانہ پیش کیاجائےگا۔

کھیم جی نےبتایاکہ مجموعی طورپریہ تقریب 20 منٹ پرمحیط ہوگی،ہمارے پاس میچ کےٹاس اورکھیل شروع ہونے کےدرمیان 30 منٹ کاوقت موجود ہوتا ہے،اسی میں سے20 منٹ مستعار لے کر میگا ایونٹ کےافتتاح کویادگاربنایاجائےگا۔

انھوں نےکہا کہ اس تقریب میں بادشاہی اصطبل کے 20 گھوڑے باؤنڈری کے قریب رہیں گے،ان پر 16 خواتین رائیڈرزسوار ہوں گی، ہم ایک گھوڑے کی پشت پرروایتی عمانی اسٹائل میں ٹرافی کو پچ پر لانے کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اگست 2018 میں ون ڈے ورلڈ کپ ٹرافی کےورلڈ ٹورمیں اسی وینیو پر خواتین رائیڈرزسفید گھوڑوں پر سوارہو کرآئی تھیں،ان میں سے ایک نے چمچماتی ٹرافی کو تھام رکھاتھا۔

مزید پڑھیں:  فیملی پنشن 10 سال تک محدود، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر جرمانہ ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئےگروپ اسٹیج کےمقابلوں کاآج سےآغازہوگا۔گروپ اسٹیج کےمقابلوں میں سری لنکا،بنگلہ دیش سمیت آٹھ ٹیمیں آمنےسامنے ہیں ۔

میگاایونٹ میں کل سولہ ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں جن میں 8 ملک پہلےسےسپر 12 کے لیےکوالیفائی کرچکےہیں باقی 8 ٹیمیں پہلاراونڈ کھیلیں گی۔

آٹھ میں سےچار ٹیمیں ورلڈ کپ کےدوسرےراونڈ کےلیے’سپر 12‘ کیلئےکوالیفائی کریں گی ۔12 ٹیموں کےدرمیان سپر 12 مرحلہ 23 اکتوبرسےشروع ہوگا۔

پاکستان، بھارت، آسٹریلیا ،انگلینڈٖ، نیوزی لینڈ،ساوتھ افریقہ،ویسٹ انڈیزاورافغانستان پہلےسےسپر 12 میں پہنچنےوالی ٹیمیں ہیں۔

آئرلینڈ، نمیبیا،نیدرلینڈز،سری لنکا،بنگلہ دیش، عمان،پاپوا نیوگنی اوراسکاٹ لینڈ پہلاراؤنڈ کھیلنےوالےملک ہیں۔

پہلےروزدومیچز کھیلےجائیں گے۔میگا ایونٹ کاپہلامیچ پاکستانی وقت کےمطابق سہہ پہرتین بجے میچ میزبان ٹیم عمان اورپاپوانیوگنی جبکہ دوسرا ٹاکرارات سات بجےبنگلہ دیش اورسکاٹ لینڈکےمابین ہوگا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلا میچ 24 اکتوبر کوبھارت سےکھیلے گی۔