بلوچستان دھماکا

جامعہ بلوچستان کے قریب دھماکا

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں سریاب روڈ پربلوچستان یونیورسٹی کے سامنے پولیس وین کے قریب دھاکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 16افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونےوالے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے میں پولیس کی وین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 13 پولیس اہلکار سمیت 3 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان یونیورسٹی گیٹ کے سامنے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اسد قیصر نے کہا شر پسند عناصر صوبہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس