بھارتی طیارہ تباہ

بھارت کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائیہ کا تربتی طیارہ بھنڈ کے گاؤں بابیدی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور گوالیار فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: افغان موسیقاروں کے زبردستی انخلا کیخلاف درخواست پر سماعت