سپریم کورٹ بار انتخابات

سپریم کورٹ بار کے انتخابات جمعرات کو ہونگے

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات  جمعرات کو ہونگے جن میں صدر کے عہدہ کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار، احسن بھون ایڈووکیٹ اور پی پی پی کے حمایت یافتہ امید وار، سردار لطیف خان کھوسہ ایڈووکیٹ کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ کل ہونے والے انتخابات میں ملک بھر سے تقریبا3151ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ اسلام آباد سمیت،کراچی،حیدر آباد،سکھر،کوئٹہ،ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور،ایبٹ آباد،اسلام آباد،لاہور، ملتان، بہاولپور میں12پولنگ سٹیشن قائم کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان