کورونا

کورونا کی لہر میں مسلسل کمی،مزید 9 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک :کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی ، 24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ،706 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، اموات کی تعداد 28 ہزار 414 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 706 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اس دوران 49 ہزار 486 نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 414 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور