کوہاٹ ٹریفک حادثہ

کوہاٹ انڈس ہائی وے پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر پنڈی انٹر چینج کے قریب مسافر کوچ اور موٹر کار کے درمیاں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

پولیس حکام کے مطابق کار کے ٹکرانے کے بعد مسافر کوچ کھائی میں جاگری جس سے کار سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق، کوچ میں سوار 7 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 5 خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ