خصوصی امتحان نویں اور گیارہویں

نویں اور گیارہویں کے طلبہ کا بھی خصوصی امتحان لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور تعلیمی بورڈ نے نویں اور گیارہویں کے طلبہ سے بھی خصوصی امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کنٹرولر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاو جن طلبہ کی تیاری مکمل نہیں تھی ان کیلئے خصوصی امتحان کا اعلان کیا ہے ۔ ڈپٹی کنٹرولر عالمزیب کے مطابق نویں اور گیارہویں کے خصوصی امتحان کا شیڈول جلد جاری کریں گے ۔13 دسمبر سے خصوصی امتحان لینے کا ارادہ ہے ۔

واضح رہے کہ دسویں اور بارہویں کا خصوصی امتحان 25 نومبر سے شروع ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور تعلیمی بورڈ نے کینسلیشن پالیسی ختم کرکے امپرومنٹ پالیسی بنائی ہے ۔ طلبہ ایک دو یا پورے پرچوں میں امپرومنٹ کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں اگر طلبہ مارکس امپرو کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تو ان کے پرانے مارکس بحال ہونگے ۔

مزید دیکھیں :   مفت آٹاکی تقسیم کے دوران دھکم پیل،2افرادجاں بحق،خواتین سمیت متعددزخمی