کورونا

کورونا سے مزید 20 افراد چل بسے

ویب ڈیسک: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 20افراد چل بسے ،471نئے کیسز رپورٹ سامنے آگئے ،ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 471 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 08 فیصد پر آ گئی۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 538 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 711 ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور