ایل آر ایچ

ایل آر ایچ میں تین دن سے پانی ناپید

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ پشاور میں پچھلے تین دن سے پانی ناپید ہے ۔ اسپتال میں مریضوں ،تیمارداروں اور وارڈ عملہ اور دیگر سٹاف کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔ پانی نہ ہونے سے اسپتال کے وارڈز گندگی سے اٹ گئے ۔ عملہ صفائی کو بھی صفائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ تین دنوں سے پانی نہ ہونے سے وارڈز میں داخل مریض بدبو سے عاجز آ گئے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق ای این ٹی بلاک کے قریب بوسیدہ پائپ کو تبدیل کیا جا رہا ہے پائپ کی تبدیلی کے باعث ای این ٹی اور ایم ایل سی بلاک میں پانی کامسئلہ تھا جسے حل کر دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان