fa2ffc82 99ac 464f 9f67 30041c985e4d

ملک بھرمیں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 3864 ہوگئی

اسلام اباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی . نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3864 تک پہنچ گئی.گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 577 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں .پنجاب میں سب سے زیادہ 1918 کیسز اور سندھ میں 932 کیسز رپورٹ ہوئے کی پے 500، اسلام آباد 83اور آزاد کشمیر میں18 کیسز رپورٹ ہوئے ،جبکہ بلوچستان میں 202 گلگت بلتستان میں 211 کیسز رپورٹ ہوئے. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق مجموعی طور پر 61 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 93 فیصد مقامی طور پر پھیلے: رپورٹ میں کہا گیا کہ اب تک 429 مریض صحتیاب ہوچکے اور 54 جاں بحق ہوئے:جاں بحق افراد میں سے سندھ 15، پنجاب 15، کے پی کے میں 16 مریض شامل ہیں .گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک مریض جبکہ اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا.نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک 39183 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے. گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3088 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے .ملک کے 462 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں مریضوں کا علاج جاری ہے .مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1285 تشویشناک حالت میں 28 ہیں. انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 323 قرنطینہ سینٹرز کی سہولت دستیاب ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و حادثات، 4 افراد جاں بحق