عنبرین فاطمہ اور احمد نورانی

عنبرین فاطمہ اور احمد نورانی بڑی خبر کیوں بن گئے؟

ویب ڈیسک:سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی مبینہ آڈیوسامنے لاکر بھونچال پیدا کرنے والے معروف صحافی احمد نورانی کی ذاتی زندگی بھی گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئے نئے انکشاف سامنے آرہے ہیں،یہ سب تب شروع ہوا جب چیف جسٹس کی مبینہ ٹیپ سامنے آنے کے بعد لاہور میں ایک خاتون صحافی عنبرین فاطمہ پر حملے کی خبریں سامنے آئیں،اس خبر کے ساتھ ہی یہ بھی انکشاف ہو ا کہ عنبرین فاطمہ چیف جسٹس کی آڈیو لیک کرنے والے احمد نورانی کی اہلیہ ہیں جس کے بعد ان پر ہونے والے حملے کو احمد نورانی کی خبر سے جوڑ دیا گیا تاہم اس حملے کے اگلے ہی روز احمد نورانی نے وضاحت کردی کہ عنبرین فاطمہ اب ان کی اہلیہ نہیں ہیں انہیں وہ ان ہی کے اصرار پر طلاق دے چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان


احمد نورانی کی اس وضاحت کے بعد خاتون صحافی نے ٹویٹ کی کہ اب بھی احمد نورانی کی اہلیہ ہیں اور انہیں طلاق نہیں ہوئی ۔انہوں نے احمد نورانی کے اس دعوے کی بھی تردید کی کہ ان کی طلاق نادرا کے پاس رجسٹر ڈ ہے بجائے اس کے انہوں نے دعویٰ کیا کہ نادرا کے ریکارڈ میں اب بھی وہ احمد نورانی کی بیوی ہیں۔ساتھ ہی عنبرین فاطمہ نے نادرا سے حاصل کیا گیا ثبوت بھی سوشل میڈیا پر شئیر کردیا۔جس کے بعد احمد نورانی کی جانب سے خاموشی ہے تاہم عنبرین فاطمہ نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوںنے خلع لینے کا فیصلہ کیاہے۔


ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ” کبھی نہ3حرف بولے نہ کوئی پیپر بھیجا،نکاح میں ہونے کے باوجود کہا گیا کہ مجھے طلاق دے دی گئی ہے اور باقاعدہ یہ چیز اسٹیبلش کی گئی ہے کسی کو بھی بغیرطلاق پیپر دکھائے،اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا اسلیے میں "خلع” کادعوی دائر کرنے پہ مجبور ہوگئی اور دعوی دائر کردیا”

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز


عنبرین فاطمہ کی اس ٹویٹ کے بعد ہزاروں لوگوں نے اس پر اپنا ردعمل دیاہے اور سابق چیف جسٹس کے حوالے سے مبینہ آڈیو کا معاملہ کہیں دب کر رہ گیا۔واضح رہے کہ احمد نورانی کی عنبرین فاطمہ کے ساتھ یہ دوسری شادی تھی جو انہوں نے 2018میں کی ،احمد نورانی چند سال سے خودساختہ جلاوطنی کے باعث امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔