اومیکرون پہلا کیس پاکستان پہنچ گیا

اومیکرون کا پہلا کیس پاکستان پہنچ گیا

ویب ڈیسک :پاکستان میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کے پہلے کیس کی تشخیص کراچی میں ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ کی ترجمان مہر خورشید نے اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ مریض ایک خاتون ہیں اور آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم گزشتہ روز انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ 65 سالہ متاثرہ خاتون نے کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔خیال رہے کہ اومیکرون ویرینٹ گزشتہ ماہ سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہوا تھا۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے اومیکرون کی درجہ بندی ‘انتہائی تیزی سے منتقل’ ہونے والے ویرینٹ کے طور پر کی ہے اور اسے ڈیلٹا ویرینٹ کی کیٹیگری میں ہی شامل کیا گیا محکمہ صحت سے جاری بیان کے مطابق ریجنل ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس یونٹ کراچی میں کووڈ 19 کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس 8 دسمبر شام 7 بجے رپورٹ ہوا۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ خاتون کے 3 رشتہ دار بھی کورونا سے متاثر ہیں لیکن ان میں اومیکرون ویرینٹ کی تشخیص نہیں ہوئی۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اومیکرون کی تشخیص کے بعد فوری طور پر متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ سے رابطہ کر کے تفصیلات پوچھی گئیں جن کے مطابق ان سمیت چاروں متاثرین کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔جس بعد ٹریسنگ، ٹیسٹنگ اور قرنطینہ، کووڈ ویکسینیشن اور این سی او سی کی ہدایات کے تحت وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے فوری طور پر ضلعی ریپڈ ریسپانس ٹیم، کراچی شرقی سے مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو ضروری اقدام، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ اومیکرون کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ (اومیکرون) جیسے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے یہ پاکستان بھی آئے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ تمام تر اقدامات کر کے وائرس کی آمد کو کچھ وقت کے لیے ٹالا جاسکتا ہے لیکن اسے سارے دنیا میں پھیلنا ہی ہے کیوں کہ دنیا ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح ملی ہوئی ہے کہ اسے روکنا ممکن نہیں ہے۔