بیماریوں کی شرح

ہسپتالوں میں مریضوں اوربیماریوں کی شرح کیا رہی، رپورٹ جاری نہ ہوسکی

ویب ڈیسک( پشاور)سال بھر بغیر کسی بندش کے ہسپتال کھلے رہنے کے باوجود بھی محکمہ صحت نے رواں سال بیماریوں اور اس میں مبتلا افراد سے متعلق رپورٹ جاری نہیں کی ہے یہ رپورٹ ہر تین ماہ کے بعد لازمی ہے۔ کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال دو شش ماہی رپورٹ جاری کی گئیں لیکن جاری سال میں کسی بھی ہسپتال سے متعلق رپورٹ تاحال عام نہیں کی گئی ہے ۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کا ٹیکنیکل سٹاف گزشتہ ڈیڑھ سال سے کورونا ایمرجنسی کیوجہ سے صرف کورونا سے متعلق انتظامات پر لگایا گیا ہے جبکہ گذشتہ سال تقریبا 6ماہ تک ہسپتال بھی بند تھے اس لئے رپورٹ تین ماہ کی بجائے شش ماہی بنیاد پر جاری کی گئی اوراس کیلئے ہسپتالوں سے ڈیٹا موصول نہ ہونے کی وجہ سے صرف پہلے تین ماہ کا ڈیٹا استعمال کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں سال اب تک ایک سہ ماہی کی رپورٹ بھی جاری نہیں ہوئی۔ اس لئے ہیلتھ سسٹم کے پاس ہسپتالوں میں رپورٹ ہونے والی42متعدی اور غیرمتعدی بیماریوں کے بارے میں تازہ معلومات دستیاب نہیں اس حوالے سے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے اپنے موقف میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کے تحت رپورٹ جلد مرتب کی جائے گی۔ بعض اضلاع سے ڈیٹا موصول نہیں ہوا تھاجس کی وجہ سے رپورٹ کے اجراء میں تاخیر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث لوگ قوم کے مجرم ہیں،ایمل ولی