سرکاری اراضی

جوگن شاہ اور شیخ آباد میں سرکاری اراضی پر قبضہ ختم

ویب ڈیسک :متروکہ وقف املاک نے پشاور کے محلہ جوگن شاہ اور شیخ آباد میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ ختم کروا کے اسے واگزار کرا دیا جبکہ اراضی پر نوٹس چسپاں کرتے ہوئے شہریوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ پشاور میں سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے متروکہ املاک بورڈ اور ایف آئی اے نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک یوسف نیازی، انسپکٹر نیاز محمد ، رینٹ کلکٹر محمد عابد اور سکیورٹی عملہ شامل تھا اراضی واگزار کرانے کے لئے آپریشن سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ کارروائی شیخ آباد اور محلہ جوگن شاہ میں کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک یوسف نیازی کے مطابق آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے سرکاری جائیداد کو ناجائز قبضے سے واگزار کرکے بحق سرکار سربمہر کر دیا گیا ہے سرکاری جائیداد سے ناجائز قبضہ ختم کرانے کے لئے مزید کارروائیاں بھی کی جائینگی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں مزید 39 فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے