قائد اعظم ٹرافی شعیب ملک کا بھتیجے

قائد اعظم ٹرافی: شعیب ملک کے بھتیجے کی ٹرپل سنچری

قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کرنے والے محمد حریرہ نے ٹرپل سنچری سکور کردی۔

محمد حریرہ قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راو¿نڈر شعیب ملک کے بھتیجے ہیں جنہوں نے سٹیٹ بینک گراونڈ پر بلوچستان کے خلاف صرف 327 گیندوں پر 300 رنز بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ 19 سالہ محمد حریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جب کہ حریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔ مجموعی طور پر نوجوان بیٹر دنیا کا آٹھواں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہے جب کہ جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری