اسلام آباد:عراق میں پھنسے پاکستانیوں کی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن واپس روانہ کر دیا گیا ۔عراق میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال اور انکے عملے نے پھنسے پاکستانیوں کوبغداد کے ہوائی اڈے سے رخصت کیا.پھنسے مسافروں میں معذور، عورتیں، بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں.بغداد ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سیگونج اٹھا۔مسافروں نے تہہ دل سے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلیئے دعائیں مانگیں۔ایمبیسڈر ساجد بلال نے جہاز کے عملے سے بھی ملاقات کی اور انکی خدمات کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments