ایم پی اے نثارمہمند مقدمے

الیکشن کمیشن کی ایم پی اے نثارمہمند کے خلاف مقدمے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے مہمند میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر پرحملے کا سخت نوٹس لیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آئی جی خیبرپختونخوا سے رابطہ کیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے ڈی پی او مہمند کو خط لکھ کر رکن صوبائی اسمبلی نثار مہمند کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

دوسری جانب ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے ڈی پی او کے نام خط میں لکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دفتر میں سٹاف کو ہراساں کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپنے ورکرز کو تشدد کے لیے اشتعال دلایا رکن صوبائی اسمبلی نے دفتر پر ایک ہی دن میں 2 مرتبہ دھاوا بولا۔ سرکاری امور میں مداخلت، سٹاف کو ہراساں اور دفتر کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج کی جائے۔
"
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے آئی جی خیبر پختون خوا سے فوری رابطہ کرکے ذمہ داروں کی خلاف سخت اور فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ آئی جی خیبر پختون خوا نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا