ٹیسٹ کرکٹ بدترین اعزاز انگلینڈ

ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین اعزاز انگلینڈ نے اپنے نام کر لیا

ایشز سیریز میں انگلینڈ کی بدترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ انگلینڈ ٹیم نے اس دوران ایک بدترین اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھِں:پاکستان میں اومیکرون کے باوجود دورہ کریں گے

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں 200 سے کم سکور کرنے والی ٹیموں کی فہرست میں انگلینڈ تیسرے نمبر آگیا ہے۔ا نگلینڈ نے رواں سال 12 اننگزوں میں 200 سے کم سکور کیا۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز 2000ء میں 14 مرتبہ 200 سے کم سکور کرکے پہلے جب کہ بنگلہ دیش 2002ء میں 13 مرتبہ 200 سے کم سکور پر آئوٹ ہوکر دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی