دوسری کھپ

پاکستان کی افغان عوام کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد نئی افغان حکومت کو برفباری اور شدید موسمی مشکلات کے پیش نظر پکتیکا کے بعد کابل ،ہلمند ، قندہاراور دیگر صوبوں میں عوام کی بڑی تعداد میں نقل مکانی سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے امدادی سامان کی دوسری کھیپ افغان حکام کے حوالے کر دی ۔

افغان حکام کوامدادی اشیاء حوالہ کرنے کے سلسلے میں پاک افغان بارڈر طور خم پر منعقدہ تقریب میں الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے نا ئب صدر خالد وقاص، شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نیشنل ڈائریکٹر اعجاز اللہ خان ودیگر نے پاک افغان تعاون فورم کے چیئرمین حبیب اللہ خٹک ،اسسٹنٹ کمشنراشرف الدین اور حکومت پاکستان کے دیگراعلی حکام کی موجودگی میں افغان متاثرین کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر27ٹرکوں پر مشتمل مزید 8کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی دوسری کھیپ افغان حکام کے حوالے کی جس میں 10ٹرک ادویات ،8 ٹرک خشک راشن پر مشتمل فوڈ پیکجز،3 ٹرک کمبل، 2 ٹرک ونٹر پیکج اور4 ٹرک بچوں اور خواتین کے گرم ملبوسات پر مشتمل تھے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے 1800 میٹرک ٹن گندم افغان حکام کے حوالے کردی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الخدمت فائونڈیشن نے گزشتہ ماہ چار کروڑ روپے مالیت کا امدادی سامان پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کے راستے افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے متاثرین کیلئے افغان حکام کے حوالے کیا تھا۔ امدادی سامان کی دوسری کھپ حوالہ کرنے کے موقع پرامارت اسلامی افغانستان کے ڈپٹی ایجوکیشن منسٹرانجینئرمحمد اسماعیل روغانی ،محمد دائود منصور مشیر برائے وزیر صحت ،مولوی شیرداد انچارج برائے مہاجرین و بحالی، امارت اسلامی افغانستان اور دیگر افغان حکام نے آزمائش کی اس گھڑی میں بے سروسامانی کی حالت میں شدید موسمی حالات کے پیش نظر نقل مکانی پر مجبور لاکھوں افغان متاثرین کی بحالی میں تعاون پر پاکستانی عوام ،الخدمت فائونڈیشن اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم