نیوی سیلنگ کلب نیول چیف کیخلاف

نیوی سیلنگ کلب گرانے اور سابق نیول چیف کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف کرمنل کاروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے سابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف مس کنڈکٹ کی کاروائی کا بھی حکم دے دیاہے ۔عدالت کے مطابق پاک فوج کا اہم سٹیٹس ہے جس کا مینڈیٹ آئین میں بتایا گیا ہے، نیوی کا اختیار نہیں کہ ریئل اسٹیٹ وینچر کرے، عدالتریئل اسٹیٹ بزنس کے لیے ادارے کا نام استعمال نہیں کیا جا سکتا،

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

اتھارٹی کو اختیار نہیں تھا کہ نیوی کو این او سی جاری کرتی، پاکستان نیوی نے نیشنل پارک ایریا پر تجاوز کیا، سیلنگ کلب غیر قانونی ہے، نیوی سیلنگ کلب کی بلڈنگ تین ہفتوں میں منہدم کی جائے، سابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے غیر قانونی عمارت کا افتتاح کر کے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی، غیر قانونی عمارت میں ملوث افراد کے خلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم