کورونا کا شکار لتا منگیشکر آئی سی یو منتقل

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ لتا منگیشکر کو ناساز طعبیت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گلوکارہ کی بھانجی، ریچا نے تصدیق کی کہ وہ کورونا کی معمولی علامات کا سامنا کر رہی تھیں جس کے بعد ان کا ٹسٹ کرایا گیا تھا۔ یاد رہے بھارتی گلوکارہ کو 2019 میں بھی سانس کے مسئلے کی وجہ سے اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ لتا نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی 92 ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے. کہ لتا منگیشکر کا کورونا ٹسیٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش