دبئی ایکسپو رپورٹ

دبئی ایکسپو پر پوری نظر ہے، باقاعدہ رپورٹ لیتا ہوں

وزیر علیٰ محمود خان نے دبئی ایکسپو کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دبئی ایکسپو 2020 میں خیبر پختونخوا پویلین کو پذیرائی ملی ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے خیبر پختونخوا پویلین میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ پویلین میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی باعث اطمینان ہے۔ دبئی ایکسپو میں خیبر پختونخواہ حکومت کی سرگرمیوں کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے، ایکسپو میں خیبر پختونخواہ کی بھر پور شرکت سے صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،دبئی ایکسپو میں خیبر پختونخوا کی ثقافت کے ساتھ ساتھ یہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج

وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ دبئی ایکسپو 2020 پر پوری نظر ہے صوبائی حکومت کی تمام سرگرمیوں کی باقاعدہ رپورٹ لیتا ہوں، ہماری ٹیم بہتر پر فارم کررہی ہے۔ ایکسپو میں صوبائی حکومت بین الاقوامی اداروں اور سرمایہ کارون کے ساتھ معاہدے کرچکی ہے۔ دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کے مقاصد حاصل کئے جائیں گے ۔ دبئی ایکسپو 2020 سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جارہا ہے۔ صوبائی حکومت کی دبئی ایکسپو میں شرکت سے صوبے کے مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں روشناس کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری