امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق

اگر اقتدار ملا تو عدالتی نظام بدلیں گے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور کرپشن کی صورت میں آگ لگی ہوئی ہے، ہمیں تماشائی بننے کے بجائے باہر نکلنا ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام حکومتوں نے پرانا نظام انصاف برقرار رکھا ہے اور سامراجی نظام میں کوئی بھی انصاف نہیں دے سکتا۔ انگریز کے نظام سے بغاوت کر کے ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا تھا لیکن آج بھی ہمارے ججز نے انصاف کے لیے انہیں انگریزوں کی کتابیں اٹھا رکھی ہیں جب تک قرآن کا نظام نافذ نہیں ہوگا ملک میں انصاف کا نظام قائم نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے

یہ بھی پڑھیں:سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی رہتی ہے

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو عدالتی نظام بدلیں گے۔ ہمیں ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان عدالت میں پیش ہونے کے بجائے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہیں اور اب ہمیں خاموش تماشائی کا کردار ختم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لگی آگ کو بجھانے کی ضرورت ہے کیونکہ رونے سے مسئلے حل نہیں ہوتے اور ہمیں تماشائی بننے کے بجائے باہر نکلنا ہو گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا گھر ہے اور پاکستان میں خوشحالی کا مطلب ہمارے گھر میں خوشحالی ہے۔ ملک میں مہنگائی اور کرپشن کی صورت میں آگ لگی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ججز خود کہتے ہیں کہ عدالتوں میں انصاف نہیں اور ججز ریٹائر ہونے کے بعد سچ کہتے ہیں کیونکہ انصاف بکتا ہے۔ امیروں اورغریبوں کے لیے الگ الگ قانون ہے۔ 74 سال بعد بھی ہمیں حقیقی اسلامی پاکستان دیکھنا نصیب نہیں ہوا۔ ہم اس ملک میں قرآن کا نظام چاہتے ہیں۔