چارسدہ: وزیر اعلی محمود خان ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال رجڑ پہنچ گئے ہسپتال میں قائم آئسولیشن مرکز کا دورہ،
وزیر اعلی محمود خان کی میڈیا سے گفتگو، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون اور سماجی رابطوں کو کم کرنے کے حکومتی اقدامات عوام کے تحفط کے لئے ہیں،عوام اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے،عوام کے تعاون کے بغیر حکومتی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں.
وزیر اعلی محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور پوری انتظامیہ عوام کے ساتھ ہے،احساس پروگرام کے تحت امددادی رقوم اصل حقداروں کو ملیں گے،اس میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے گا، کوئی بھی عریب لوگوں کا حق نہیں مار سکتا،غریبوں کا حق مارنے کی کوشش کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے وزیر اعلی محمود خان کی میڈیا سے گفتگو.