اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی میڈیا بریفنگ، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں لاک ڈاوَن کیا گیا، کورونا وائرس کے باعث تمام اسکول ،کالجز، بند کردیئے،کورونا کے باعث 23مارچ کی پریڈ بھی منسوخ کی گئی،پوری دنیا میں کورونا کے باعث لاک ڈاوَن کیے گئے، ہمیں لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے،ڈیلی ویجز اور دکانداروں کی مشکلات کا احساس ہے.
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاوَ روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، کورونا کے پھیلنے کا خدشہ برقرار ہے، خوشی ہے لاک ڈاوَن کی وجہ سے کورونا اتنا نہیں پھیلا، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے،اللہ کا شکر ہے پاکستان میں ہلاکتیں توقع سے کم ہیں،کورونا وائرس کے پھیلاؤکا خدشہ موجودہے ، احتیاط کرنی ہے،لوگوں نے احتیاط کے ذریعے اپنے آپ کو اس وائرس سے بچایا ہے.
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جزوی لاک ڈاوَن مزید 2ہفتے تک جاری رہے گا،کورونا کی وجہ سے لاک ڈاوَن کو بڑھایا گیا ہے، صوبے لاک ڈاوَن نہیں کھولنا چاہتے تو وفاق ان پر زبردستی نہیں کریگے،شہروں میں آج سے کنسٹرکشن سیکٹر کھول رہے ہیں،کنسٹرکشن انڈسٹری میں لوگوں کو زیادہ روزگار ملتا ہے ،زراعت کے بعد سب سے زیادہ تعمیراتی شعبے میں کاروبار کے مواقع ہیں ،آرڈیننس کے تحت تعمیراتی سیکٹر کو بہت بڑا پیکج دیں گے.
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کٹائی کا سیزن ہے اس میں تمام رکاوٹیں دور کردی ہیں، ہر جگہ ہمیں اپنی حکمت عملی استعمال کرنی ہے،تعمیراتی صنعت کو کھول رہے ہیں،اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایک سخت آرڈیننس لے کرآرہے ہیں،رمضان المبارک میں اگر لوگوں نے پیسہ بنانے کی کوشش کی تو سخت کارروائی ہوگی،آرڈیننس کے تحت سخت سزائیں دی جائیں گی.
وزیراعظم عمران خان نے اخر میں کہا کہ اگر خدانہ خواستہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تودوبارہ تمام سیکٹرز کو بند کردیں گے.