484180 60648416

وزیرِ اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی. ملاقات میں سینٹر فیصل جاوید بھی موجودڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی پیش رفت سے آگاہ کیا،ملاقات کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے احساس کے تحت دیگر پروگراموں کی پیش رفت پر بھی بات بات چیت ہوئی .وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت عوام خصوصا کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پرخوشی ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مکمل طور پر شفاف، میرٹ پر مبنی اور کسی سیاسی وابستگی کو ملحوظِ خاطر لائے بغیر ملک کے دور دراز علاقوں میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے عوام کو موثر طریقے سے آگاہی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس پروگرام سے استفادہ کر سکیں.

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری