ایم کیو ایم پاکستان

سندھ: ٹنڈوالہیار میں ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد کارکنان گرفتار

سندھ کے علاقے ٹنڈوالہیار میں پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان نے ٹنڈو الہیار میں چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کر دیا اور خواتین پر بھی ڈنڈے برسائے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی اداروں میں خالی آسامیاں ختم، بیرون ملک علاج بند

یہ بھی پڑھیں: ٹھٹھہ :تیز ہواؤں کےباعث 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 38 ماہی گیر لاپتہ

یہ بھی پڑھیں: لاہور، پرانی انار کلی بازار میں دھماکہ ،22 افراد زخمی

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاٹھی چارج کرنے سے خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے احتجاج کرنے والوں کو لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا۔

مزید پڑھیں:  بجلی مزید 1 روپے75 پیسے مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی

پولیس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کارکن کے قتل کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مددگار سینٹر پر حملے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔