نور عالم خان حکومت پر وار

مہربانی کر کے جانبداری بند کی جائے، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی نور عالم خان کے اپنی حکومت پر وار جاری ہیں۔ نور عالم خان نے ایک بار پھر پی ٹی آئی حکومت کی پروموشن اور ٹرانسفر پالیسی پر سوالات اٹھا دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے سوال کیا ہے کہ جونیئرز کو گریڈ 20 کی سیٹوں پر تعینات کیوں کیا گیا؟

مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق

پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی نے سوال اٹھایا ہے کہ گزشتہ ہفتے پشاور کے پی کے میں گریڈ 18 کے جونیئر افسروں کو گریڈ 20 کی کئی سیٹوں پر تعینات کر دیا گیا، ایسا کیوں ہوا؟

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

نور عالم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ براہِ مہربانی جانبداری بند کی جائے، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں نور عالم خان کی جگہ حیدر علی خان کو پی اے سی کا رکن بنانے کا کہا گیا ہے۔ نور عالم خان کو شوکاز نوٹس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے بھی ہٹانے کی کارروائی شروع کردی گئی تھی۔