حاجرہ یامین کے والد انتقال

اداکارہ حاجرہ یامین کے والد انتقال کر گئے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حاجرہ یامین کے والد انتقال کر گئے۔ اداکارہ نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی، انہوں نے قرآن شریف کی آیت شیئر کی

بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے’۔

حاجرہ یامین نے مزید لکھا کہ یہ خبر اس وقت یہاں لکھنا بالکل آسان نہیں ہے، میرے ابو اس دنیا سے چلے گئے ہیں، یہ وہ سنگین نقصان ہے جس سے ہم سب اس وقت گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کے اداکار آرتک بے انتقال کر گئے

اداکارہ کی جانب سے مداحوں سے حاجرہ یامین کے والد کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی گئی، اس کے علاوہ انہوں نے صارفین سے گھر والوں اور ان کے لیے صبر کی دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔