علی امین گنڈاپور

آئندہ خلاف ورزی نہیں کروں گا، مجھے ضلع بدر نہ کیا جائے: علی امین گنڈاپور

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

علی امین کے وکیل نے کہا کہ انکوائری باضابطہ نہیں کی گئی، تحقیقات نہیں ہے اور شکایت بھی موجود نہیں ہے ، اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کے کلائنٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ؟

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈہ پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم

علی امین کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی کارکن خوشی غمی میں جاتے ہیں ، لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے ، لوگ اپنے کام کہتے ہیں، اس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن سے وفاقی وزیر بننے تک آپ کی ذمہ داری بڑھتی ہے، ضابطہ اخلاق تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنتا ہے، صرف الیکشن کمیشن نے نہیں بنایا ۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

علی امین کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کارروائی ختم کرے، یقین دہانی کراتا ہوں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لکھ کر دیتا ہوں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کروں گا، مجھے ضلع بدر نہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں ععلی امین گنڈا پور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 7 فروری کو سنایا جائے گا۔