علی نور جنسی ہراسانی الزام

گلوکار نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون سے معافی مانگ لی۔

معروف پاکستانی میوزیکل بینڈ ‘نوری’ کے مرکزی گلوکار علی نور نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی عائشہ بنت راشد سے معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خاتون صحافی عائشہ بنت راشد کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر گلوکار علی نور تنقید کی زد میں آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فرحان اختر دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک

عائشہ نے جمعہ کو انسٹاگرام پر نور کے ساتھ ہونے والی مبینہ واٹس ایپ گفتگو کے اسکرین شاٹس شیئر کئے جس میں انہوں نے گلوکار پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ جاتے ہوئے میری گاڑی کے پیچھے جو کچھ ہوا وہ جنسی ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے۔

خاتون صحافی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے علی نور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کا سہارا لیتے ہوئے خاتون صحافی سے معافی مانگی ہے۔

گلوکار علی نور نے مزید کہا کہ آپ کے درد کو سمجھ نہیں سکتا لیکن ایک بار پھر معذرت چاہتاہوں، میں کوئی بدنیت شخص نہیں ہوں، امید کرتاہوں آپ کو میری معافی سے کچھ راحت ملے گی باقی اللہ مالک۔

واضح رہے کہ خاتون صحافی عائشہ بنت راشد نے علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں جنسی شکاری قرار دیا تھا