پاکستان میں انٹرنیٹ سروس

عالمی سب میرین میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

عالمی سب میرین میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی ہے ۔

س

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پیر کی شام 6 بجے سے ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کی اطلاعات ہیں اورپاکستان سے 400 کلو میٹر دور سمندر میں انٹرنیٹ کیبل کے کٹنے کے باعث انٹر نیٹ سروس میں خلل پیدا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹرانس ورلڈ کیبل کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس

انہوں نے بتایا کہ کنورشیم کی طرف سمندری میں خراب ہونیوالی انٹرنیٹ کیبل کی لوکیشن کا پتہ چلانے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ جلد سے جلد فالٹ کو دور کرکے انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہوسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی ہوئی تھی۔