آپریشن ردالفساد 5 سال مکمل

آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل: آرمی چیف کا شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش

آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو کو سلام پیش کیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن رد الفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام شیئر کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آج آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہو گئے۔ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے ثمرات کو مستحکم کرنا ہے۔ ہم شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

آرمی چیف نے کہا ہے کہ آپریشن کا مقصد ملک بھر میں دہشتگردوں کی باقیات کو ختم کرنا ہے۔ آپریشن ردالفساد سے پاکستانی عوام کو تحفظ ملا۔ پاکستانی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں غیریقینی کی صورتحال امن کی طرف منتقل ہورہی ہے۔ امن کو برقرار رکھنے کےلیے دہشتگردوں کےخلاف آپریشنز جاری ہیں۔ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہدا کے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں۔