عدم اعتماد آصف زرداری جماعت اسلامی

عدم اعتماد، آصف زرداری نے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کے لیے پہنچے، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے درمیان پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک اور لانگ مارچ سمیت موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

یہ بھی پڑھیں: اعتزاز احسن نے پيکا ايکٹ ميں ترميم کی حمایت کر دی

پارلیمنٹ میں جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کا ایک ووٹ اہمیت اختیار کر گیا۔ زرداری نے جماعت اسلامی سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگ لی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ منصورہ میں آپ کے پاس ووٹ لینے کے لئے آیا ہوں، اس وقت جو ملکی حالات بن گئے ہیں اس میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، داخلہ و خارجہ کے محاذ پر حکومت مکمل پسپائی اختیار کر چکی ہے،

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر اعتراض ہے، پہلے دن سے ہی اس موقف پر قائم ہوں ای وی ایم کے ذریعے انتخابات بہت بڑی دھاندلی ہوگی، آپکی تجاویز کو جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ اور عاملہ میں رکھیں گے، اس کے بعد جواب دیں گے۔