جم میں وزن اٹھاتے خاتون ہلاک

جم میں 180 کلو گرام وزن اٹھاتے ہوئے خاتون ہلاک

جم میں 180 کلو گرام وزن اٹھاتے ہوئے ماں اپنی بیٹی کے سامنے ہی ہلاک ہوگئی۔ افسوسناک حادثہ میکسیکو کے ایک جِم میں پیش آیا ہے

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ دارالحکومت میکسیکو سٹی کے علاقے پیرل ویلو میں جم فٹنیس اسپورٹ سینٹر میں پیش آیا جہاں جِم کی ایک 35 سے 40 سالہ ممبر خاتون نے 400 پاؤنڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی تاہم سکت نہ ہونے پر وزن اُن کی گردن پر آگرا جس سے اُن گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ

خاتون کے ساتھ اُن کی بیٹی بھی کھڑی تھیں جبکہ جم ٹرینر بھی خاتون کے پاس موجود تھا۔ وزن گرنے پر پاس کھڑے ٹرینر اور جم میں موجود باقی لوگ خاتون کی طرف دوڑے اور وزن ہٹایا جس پر خاتون بینچ سے زمین پر بےجان جسم کے ساتھ آ گریں۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے

رپورٹس کے مطابق آنکھوں کے سامنے ہوئی ماں کی اس غیر متوقع موت پر بیٹی گہرے صدمے میں ہے جسے حکام کی جانب سے نفسیاتی معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔