پی ایس ایل 7 کھلاڑی کو ایوارڈ

پی ایس ایل 7: بہترین پرفارمنس کس کھلاڑی کو کون سا ایوارڈ ملا؟

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کے اختتام پر بہترین پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو اہم ایوارڈز سے نوازا گیا۔

محمد رضوان بنے پی ایس ایل سیون کے سلطان۔ انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بارہ میچز میں پانچ سو چھیالیس رنز بنائے۔ سات نصف سنچریاں اسکور کیں۔ وکٹ کے پیچھے نو شکار بھی کیے۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان بالر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ شاداب نے 9 میچز میں انیس وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ فخر زمان نے پی ایس ایل سیون کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ فخر زمان نے تیرہ میچز میں پانچ سو اٹھاسی رنز بنائے۔ ایونٹ میں سات نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی۔ لاہور قلندرز کے زمان خان ایمرجنگ پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار پائے۔ فاسٹ بالر نے تیرہ میچ کھیل کر اٹھارہ وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

خوشدل شاہ آل راؤنڈر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ خوشدل نے ایونٹ میں سولہ وکٹیں حاصل کیں۔ ایک سو ترپن رنز بھی بنائے۔ خوشدل پی ایس ایل سیون کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔

اسپرٹ آف دی کرکٹ کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے نام رہا۔ کپتان محمد رضوان نے ٹرافی وصول کی۔

کھلاڑیوں کو ملنے والے ایوارڈز کی رقم:

پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)

امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7، راشد ریاض (3.5 ملین روپے)

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

بیٹرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، فخر زمان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)

باؤلرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (3.5 ملین روپے)

وکٹ کیپرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)

بیٹریز فیلڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، خوش دل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)

آل راؤنڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)

زیک آئل ایمرجنگ کرکٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، زمان خان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)

اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز (3.5 ملین روپے)