عبدالستار ایدھی 94 یوم پیدائش

عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا 94 واں یوم پیدائش منایا گیا

عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا94 واں یوم پیدائش آج منایا گیا۔عبدالستار ایدھی اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستار ایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25 جنوری 2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8 جولائی 2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثناء اللہ