بجلی 5.94 روپے یونٹ اضافہ

عوام کو پھر بجلی کا جھٹکا، 5.94 روپے فی یونٹ اضافہ

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5.94 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
قیمت بڑھنے سے بجلی صارفین پر 58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔ تاہم اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گر گئی، دو خواتین شدید زخمی