میاں چنوں گرنے والا اوبجیکٹ

میاں چنوں میں گرنے والا اوبجیکٹ: میجر جنرل بابر افتخار کی پریس بریفنگ

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے اگر پاکستان کی حدود میں کوئی بھی چیز داخل ہوتی ہے یا کوئی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے ایئر فورس کے افسر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مارچ کو بھارتی حدود سے تیز رفتار چیز کو ریڈار پر دیکھا گیا، 9مارچ کو چھ بج کر 33 منٹ پر ایک چیز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

یہ بھی پڑھیں: میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ ایئر فورس کا نہیں: ترجمان پاک فضائیہ

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ فلائنگ اوبجیکٹ غیرمسلح تھا، پاک فضائیہ نے فلائنگ اوبجیکٹ کی مکمل مانیٹرنگ کی، فلائنگ اوبجیکٹ 3 منٹ 24 سیکنڈ تک پاکستانی حدود میں پرواز کرتا رہا، پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس واقعے کی وضاحت دینی ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے، کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی صرف ایک دیوار گری ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

بابر افتخار نے مزید کہا کہ واقعہ کی جو بھی وجہ ہو بھارت کو جواب دینا ہو گا، اگر پاکستان کی حدود میں کوئی بھی چیز داخل ہوتی ہے یا کوئی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاک فوج موجود اور تیار ہے۔