شاہ محمود بھارت کو وارننگ

دفاع کل بھی کیا تھا آئندہ بھی کریں گے، شاہ محمود قریشی کی بھارت کو وارننگ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت کے قائل نہیں، دفاع کل بھی کیا تھا آئندہ بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ یہ دوسری بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اس سلسلے میں بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ بلا کروضاحت طلب کی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

یہ بھی پڑھیں: میاں چنوں میں گرنے والا اوبجیکٹ: میجر جنرل بابر افتخار کی پریس بریفنگ

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 26فروری کوبھارت نے جارحیت کی، اسے بروقت جواب دیا، اس حرکت کو بھارت کی ناکامی کہیں، جارحیت یا بدنیتی کہیں ، پاکستان نے 2019 میں بھی مدبرانہ ردعمل دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کوبھارت کی اس حرکت کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت نےاس حرکت سے معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالا ، ایوی ایشن اتھارٹیز کواس کا نوٹس لینا چاہیے، سعودی جہاز، قطر اور پاکستان کی ڈومیسٹک پروازیں نشانہ بن سکتی تھیں۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا جارحیت کے قائل نہیں، دفاع کل بھی کیا تھا آئندہ بھی کریں گے، ابھی نندن کی چائےٹھنڈی نہیں ہوئی لگتا پھرسےطلب ہو رہی ہے۔