لاہور آلودہ ترین شہر

لاہور آلودہ ترین شہر قرار،کراچی کا معیار بہتر ہوگیا

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیاجبکہ کراچی میں فضائی آلودگی کا معیار ایک بار پھر بہتر ہوگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چھٹے نمبر پر آگیا ہے جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے جبکہ لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 185 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے،201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔واضح رہے کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، ماہرین صحت نے سانس اور دمہ کے مریضوں کو احتیاط کی ہدایت دی ہے۔فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا
مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔