پشاور گرانفروشی پر کارروائی

انتظامیہ کی کارروائی ‘تجاوزات اور گرانفروشی پر 83 افراد گرفتار

صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین دنوں کے دوران دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے جی ٹی روڈ، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد اور اندرون شہر مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار

کارروائیوں کے دوران گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 83 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ان گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، قصاب، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان، تجاوزات مافیا اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں بازاروں کو مسلسل معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے اور گرانفروشی اور تجاوزات قائم کرنے پر قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر