شیخ رشید وزارت کے لیے مودی یا اسرائیل کے پاس بھی چلا جائے گا: سعید غنی

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید وزارت کے لیے مودی یا اسرائیل کی کابینہ میں بھی چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے پیر کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو وزارت کی جو بیماری ہے، مودی یا اسرائیل بھی کہہ دے کہ ہماری کابینہ میں آجاؤ یہ وہاں بھی چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید وزارت کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں اور جس وزیر اعظم کی کابینہ میں یہ وزیر رہا وہ وزیر اعظم ذلیل ہوا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نےاو آئی سی کو آڑ بناتے ہوئے آئینی عمل میں تاخیر کی اور آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کی کارروائی بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی غداروں کیطرح منحرف پی ٹی آئی ارکان کو سزا دینا ضروری ہے

ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے باوجود تحریک انصاف حکومت کے پاس نمبرز موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان لوگوں کو اکسا رہے ہیں کہ اپنے ہی ارکان اسمبلی کے گھر والوں پر حملہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی کے گھروں پر حملے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ ان کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں اس لیے کہہ رہے ہیں اسمبلی میں نہیں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو خود اپنے ممبران پر اعتماد نہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے پاس اکثریت نہیں رہی اور وہ اسی ماہ سابق وزیر اعظم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ناراض ارکان کی تعداد 15سے کہیں زیادہ ہے۔