پوجا کماری کا بہیمانہ قتل

پوجا کماری کا بہیمانہ قتل باعثِ صدمہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں پوجا کماری اوڈ قتل کیس پر کہا ہے کہ پوجا کماری کا بہیمانہ قتل باعثِ صدمہ ہے، اس ظلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ پولیس نے معصوم لڑکی کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو پکڑ لیا۔بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ملزمان کی جلد گرفتاری پر سندھ پولیس کو شاباش دی گئی ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حکام یقینی بنائیں کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا ملے: ۔ انہوںنے کہاکہ میری ہمدردی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے، مجھ سمیت پوری پیپلز پارٹی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے، جس نے اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ پر ہمیشہ دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج بھی کہتا ہوں، پاکستان کی مظلوموں کی جانب میلی آنکھ اٹھانے والوں کو پہلے پیپلز پارٹی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم