حیات آباد پینے کے پانی

حیات آباد ‘ پینے کے پانی کی کمی کا مسئلہ سنگین ہوگیا

پشاور کے علاقہ حیات آباد کے مختلف فیز میں پانی کا مسئلہ درپیش جس نے اہلیان علاقہ کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے اہلیان علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم گرما سے قبل پانی کا مسئلہ فوری حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے حیات آبا د فیز فور ،تھری اور سیون کے مختلف سیکٹرز میں پینے کا پانی ناپید ہو چکا ہے جسکی وجہ سے اہلیان علاقہ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ کئی سیکٹرز میں پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں جسکے باعث عوام پریشانی سے دو چار ہیں حیات آباد کے عوام نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون