حکومت کا ایم کیو ایم کو منانے کے لیے ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ

حکومت نے ایم کیو ایم کو منانے کے لیے ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد حکومت اتحادیوں کو منانے میں متحرک ہو گئی، متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم پاکستان سے بھی حکومتی معاملات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی عدالت میں چیلنج

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا

حکومت کی طرف سے متحدہ کو کیے گئے معاہدے کے تحت ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم کو بحری امور کی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے

دوسری طرف حکومت کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے 10 منحرف ارکان کی بھی واپسی ہو گئی ہے۔